چهارشنبه 30/آوریل/2025

جنوری 2017ء 8 فلسطینی شہداء کے ساتھ اختتام پذیر

بدھ 1-فروری-2017

فلسطین میں اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں کے خلاف جاری ریاستی دہشت گردی کے دوران جنوری 2017ء میں بھی جاری رہی۔ اس دوران قابض فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں مزید 8 فلسطینی شہید ہو گئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جنوری  کے مہینے میں فلسطینی شہریوں کی جانب سے بھی قابض فوج کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

فلسطین میں صہیونی مظالم کے خلاف جاری تحریک انتفاضہ کی کارروائیوں پر نظر رکھنے کے لیے قائم کردہ ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق جنوری میں 8 فلسطینی شہریوں نے قابض فوج پر20 فدائی حملے کیے۔ اس دوران 8 بار اسرائیلی فوج پر فائرنگ کی گئی۔ چاقو سے 5، گاڑیوں تلے کچلنے کے3 اور سنگ باری اور پٹرول بموں کے 70 واقعات رونما ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی فدائی کارروائیوں کے دوران متعدد صہیونی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ جنوری میں نمایاں فدائی حملہ بیت المقدس کے جبل المکبر کے رہائشی فادی قنبرنے کیا جس نے ٹرک کی ٹکر سے چار یہودی ہلاک اور 15 زخمی کردیے تھے۔

رپورٹ کے مطابق جنوری میں صہوینی فوج کی جانب سے وحشیانہ کارروائیوں میں سات فلسطینی شہید اور 43 زخمی کئے۔

جنوری 2017ء کے دوران صہیونی فوج کے خلاف فلسطینیوں نے 390 پوائنٹس پر مزاحمتی حملے کیے۔ جنوری میں مجموعی طور پر 8 فلسطینی شہید اور 247 زخمی ہوئے۔

شہداء میں محمد أحمد الهسي ، فادي أحمد القنبر، محمد صبحي الصالحي،  قصي حسن العمور،   نضال داود مهداوي ، يعقوب أبو القيعان، حسين سالم أبو غوش  اور محمد محمود أبو خليفة شامل ہیں۔ جنوری 2017ء کے دوران شہید ہونے والے آٹھ فلسطینیوں کے بعد مجموعی طور پر شہداء انتفاضہ کی تعداد 278 ہوگئی ہے۔ الخلیل شہر 78 شہداء کے ساتھ سر فہرست ہے۔

اس کے بعد شہداء میں بیت المقدس 62 شہداء کے ساتھ تیسرے نمبر پرہے۔ رام اللہ سے 26، جنین سے 22، نابلس سے 20، بیت لحم میں 16، طولکرم میں 6، سلفیت میں 4، قلقیلیہ سے 4، اندرون فلسطین سے3 اور غزہ کی پٹی سے 35 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی