جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی غزہ کے گرد وسیع پیمانے پر مشقیں جاری

منگل 31-جنوری-2017

قابض صہیونی فوج کی اتوار کے روز سے  فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے گرد  ہفت روزہ فوجی مشقیں شروع جاری ہیں۔ ان مشقوں میں اسرائیلی فوج کے بری اور فضائی دستے حصہ لے رہے ہیں۔

اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے اطراف میں جاری فوجی مشقوں میں صہیونی ریاست کے داخلی محاذ کے گروپ بھی شرکت کررہے ہیں۔ ان جنگی مشقوں میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے فوجیوں کو تیار  کیاجائے گا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے گرد شروع ہونے والی فوجی مشقیں پہلے سے تیار کردہ پلان کا حصہ ہیں اوران مشقوں کا مقصد فوج کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا ہے۔

اسرائیلی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے تک جاری رہنے والی مشقوں کے دوران فوجیوں کو فلسطینی مزاحمت کاروں کی سرحدی دراندازی سے نمٹنے کے مختلف طریقوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کے اطراف میں جہاں اسرائیلی فوج آج جنگی مشقیں کررہی ہے، سنہ 2014ء کی جنگ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے دیسی ساختہ راکٹوں کے حملوں کانشانہ بن چکی ہے۔ ان راکٹوں میں نمایاں ترین نام’گراڈ’ راکٹ کا ہے جو غزہ کےاطراف میں 40 کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی