چهارشنبه 30/آوریل/2025

’’​مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر خطے میں امن نہیں ہو سکتا‘‘

منگل 31-جنوری-2017

آج سوموار کو فلسطین کے صدر محمود عباس تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے،  پاکستانی صدر ممنون حسین نے نور خان ائیر بیس پرمعزز مہمان کا استقبال کیا۔ 

واضح رہے کہ فلسطینی صدر پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر آئے ہیں۔

فلسطینی صدر محمود عباس اور پاکستانی وزیراعظم میاں محمود نواز شریف نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ مشترکہ کانفرس میں نواز شریف نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل کیے بٖغیر خطے میں امن ممکن نہیں ہو سکتا۔ پاکستانی وزیراعظم نے مزید زور دے کر کہا 1969 کی فلسطینی حدود کو بحال کیا جائے اور وہ فلسطین سے اسرائیلی آبادی کی انخلا کی حمایت کرتے ہیں۔ فلسطین کا مسئلہ خطے کا اہم اور بنیادی مسئلہ ہے اور عالمی برادری اس مسئلے کے حل کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرے۔ پاکستانی وزیراعظم نے فلسطینی صدر کو اپنے اس عزم کا یقین دلایا کہ فلسطینی عوام کی ہر حال میں حمایت جاری رکھی جائے گی۔

واضح رہے فلسطینی صدر محمود عباس کا پاکستان کا تیسرا دورہ ہے،اس سے قبل 2005 اور 2013 میں بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس نے اپنے پرجوش اور والہانہ استقبال پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مہمان نوازی کے لیے معروف ہے اور وہ اس کے معترف ہیں 

مختصر لنک:

کاپی