جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی جیل کی اسپتال میں زیرعلاج فلسطینی قیدی فرار

پیر 30-جنوری-2017

اسرائیلی پولیس نے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک جیل کے زیرانتظام اسپتال میں زیرعلاج ایک  زخمی فلسطینی فرار ہوگیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قیدی العفولہ شہر کے ’’ھعیمق‘‘ اسپتال سے غائب ہوا ہے۔ پولیس فرار ہونے والے قیدی کی تلاشی جاری رکھے ہوئے ہے۔ تاہم آخری اطلاعات تک مفرور اسیر سامی بنی عودہ کے ٹھکانے کا پتا نہیں چل سکتا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق سامر بنی عودہ کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہرطوباس سے ہے۔

مختصر لنک:

کاپی