اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی ریاست کے جاری توسیع پسندی کے منصوبوں کی تفصیلات بیان کی ہیں۔
اسرائیل کے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہےکہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے اس وقت 9 منصوبوں پر کام جاری ہے، ان جاری اسکیموں میں 10 ہزار مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔
مرکزاطلاعات فلسطین نے اپنی رپورٹ میں ان نو صہیونی توسیع پسندانہ منصوبوں کی تفصیلات حاصل کی ہیں۔
قلندیا ۔۔ ’’عطروت‘‘:۔
عطروت نامی یہودی توسیع پسندی کا منصوبہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں یہودیوں کے لیے گھر بنائیں گے جہاں دنیا کے دوسرے ملکوں سے چن چن کر یہودی لا کر آباد کیے جائیں گے۔ عطروت پروجیکٹ کی تعمیرکے بعد بیت المقدس اور رام اللہ کے درمیان رابطہ سڑک بند کردی جائے گی۔
رمات شلومو:۔
یہ یہودی کالونی شعفاط ٹیلے کے قریب واقع ہے جس میں اب تک کئی سو مکانات تعمیر کیے جا چکے ہیں جب کہ 500 نئے مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کے نتیجے میں بیت حنینا یہودی کالونی میں شامل ہوجائے گا۔
رمات شلومو میں یہودی آباد کاری کے لیے آباد کاروں نے صہیونی حکومت نے ایک سال قبل درخواستیں طلب کی تھیں۔ اس کے بعد یہودی کالونیوں میں مکانات کی تعمیرکے لیے فلسطینیوں کی اراضی پر قبضے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔
’اے 1 زون‘:۔
یہ زون مشرقی بیت المقدس میں واقع العیزریہ میں قائم ’معالیہ ادومیم‘ کالونی میں واقع ہے۔ منصوبے کے مطابق 3700 مکانات تعمیر شامل ہے۔ مکانات کے علاوہ ایک بڑا ہوٹل تعمیر کیا جائے جس میں 2100 کمرے بنانے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
یہ منصوبہ بیت المقدس کو غرب اردن کو شمالا جنوباایک دوسرے سے جدا کردے گا۔ صہیونی حکومت نے سنہ 2012ء میں اس منصوبے پر کام شروع کرنے کے بعد اسے روک دیا تھا مگر امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد اس منصوبے کو دوبارہ متحرک کردیا گیا ہے۔
باب الساھرۃ:۔
باب الساھرۃ مسجد اقصیٰ اور پرانے بیت المقدس کا اہم داخلی دروازہ ہے۔ یہاں پر اسرائیلی حکومت نے 21 مکانات ، ایک یہودی کنیسہ اور ایک پبلک عمارت تعمیر کی جائے گی۔
کدمات زیون:۔
یہ کالونی بیت المقدس کے ابو دیس قصبے کے مغرب میں واقع ہے۔ اس منصوبے کو دیوار فاصل کے ساتھ ساتھ توسیع دی جائے گی۔ یہاں پہلے بھی ایک چھوٹی یہودی کالونی تعمیر کی جائے گی۔ سنہ 2012ء میں یہاں پر 230 مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا گیا تھا مگر عالمی برادری کی مخالفت کے بعد اسے روک دیا گیا تھا۔
جبعات ھمطوس
جبعات ھمطوس منصوبہ المندوب السامی فلسطینی قصبے کے ساتھ ہے، یہاں پر 3700 مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک بڑا ہوٹل قائم کیا جائے گا۔ یہ کالونی بیت صفافا کے گرد تعمیر کی جائے گی۔ یہاں پر تعمیر 2013ء اور 2014ء کے دوران تعمیر روک دی گئی تھیں۔
ھار حوما:۔
یہ منصوبہ جبل ابو غنیم کے مقام پر واقع ہے۔ یہاں 400 سے 1500 مکانات کی تعمیر کا منصوبہ روبہ عمل ہے۔
’گیلو‘
جنوب مشرقی بیت المقدس میں قائم ’گیلو‘ کالونی بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ یہاں پر 2100 مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا گیا ہے۔
خصوصی یہودی کالونی
یہ کالونی بیت المقدس میں اس اراضی پر تعمیرکی جائے گی جسے یہودیوں کے دعوے کے مطابق انہوں نے فلسطینی شہریوں سے خرید رکھی ہے۔ جب کہ فلسطینی شہری دعویٰ کرتے ہیں یہ اراضی ان سے غاصبانہ طریقے سے چھینی گئی ہے۔