چهارشنبه 30/آوریل/2025

ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین میں اسرائیل کی نسلی دیوار کی حمایت کردی

اتوار 29-جنوری-2017

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین میں یہودی کالونیوں کے دفاع کے لیے صہیونی ریاست کی طرف سے قائم کردہ دیوار فاصل کی تحسین کرتے ہوئے اس کی تعمیر جاری رکھنے کی حمایت کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اسرائیلیوں کے خلاف ایک بڑے حادثے کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلسطین میں قائم اسرائیلی دیوار فاصل  کا معاملہ عالمی عدالت انصاف سے نکالنے کے لیے بھی اقدامات کریں گے۔

خیال رہے کہ ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوج داری عدالت نے 2004ء میں فلسطین میں یہودی آباد کاروں کے تحفظ کے لیے قائم کردہ دیوار فاصل کو غیرقانونی قرار دے کر اسے ختم کرنے کا  مطالبہ کیا تھا۔ اقوام متحدہ بھی نسلی دیوار کو غیرقانونی قرار دے کر اس کی متعدد بار مذمت کرچکی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کی قائم کردہ دیوار فاصل اسی طرح اہمیت کی حامل ہے جس طرح وہ میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار تعمیر کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہرعلاقے کے لوگوں کو اپنے تحفظ کا حق حاصل ہے اور فلسطین میں یہودیوں کو بھی یہ حق ہے کہ وہ اپنےدفاع کے لیے دیوار تعمیر کریں۔

انہوں نے کہا کہ غرب اردن میں قائم اسرائیلی دیوار فاصل نے 99.9 فی صد یہودیوں کو تحفظ فراہم کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی