چهارشنبه 30/آوریل/2025

فی کس متوسط آمدنی میں قطر دنیا بھر میں پہلے نمبر پر!

ہفتہ 28-جنوری-2017

قومی پیداوار کے اعتبار سے فی کس متوسط آمدنی کے اعتبار سے خلیجی ریاست دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے حالانہ عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی معیشت کو غیرمعمولی حد تک متاثر ہوئی ہے۔ تاہم سنہ 2016ء کے دوران فی کس اوسط آمدنی ایک لاکھ 29 ہزار ڈالر سالانہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے’اناطولیہ‘ کے مطابق مانیٹری فنڈ اور عالمی بنک کی جانب سے جاری کردہ اعشاریوں میں بتایا گیا ہے کہ قطر نے قدرتی گیس کی پیداوار میں پوری دنیا میں اپنا تیسرا مقام برقرار رکھا ہے اور فی کس سالانہ آمدی ایک لاکھ 29 ہزار 726 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ سال قطر میں اوسط سالانہ آمد میں سنہ 2015ء کی نسبت کمی دیکھی گئی ہے۔ سنہ 2015ء کے دوران فی کس آمد 1 لاکھ 32 ہزار 870 ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

لکسمبرگ اس اعتبار سے 1 لاکھ ایک ہزار 936 ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر۔ سینگا پور 87 ہزار 82 ڈالرکے ساتھ تیسرے ،کویت 71 ہزار 263 ڈالر کے ساتھ چوتھے، آئرلینڈ 69 ہزار 374 ڈالر کے ساتھ پانچویں،ناروے 69 ہزار 296 ڈالر کے ساتھ چھٹے، متحدہ عرب امارات 67 ہزار 696 ڈالر کے ساتھ ساتویں، ترکی 63 ہزار 189 ڈالر کےساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔

مختصر لنک:

کاپی