جمعه 15/نوامبر/2024

سلامتی کونسل فلسطین میں یہودی آباد کاری کی مذمت میں ناکام

جمعہ 27-جنوری-2017

عالمی سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس کے دوران فلسطین میں اسرائیل کی غیرقانونی یہودی آباد کاری کی مذمت کی قراداد ناکام بنا دی گئی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ شب سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس میں گذشتہ ماہ منظور کی گئی قرارداد 2334 کی خلاف ورزی کی مذمت کرنے کی سفارش کی گئی تھی مگر اس موقع پر سلامتی کونسل کوئی اہم فیصلہ کرنے میں ناکام رہی۔

اس موقع پراقوام متحدہ کے مندوب برائے مشرق وسطیٰ نیکولائے ملادنیوف نے سلامتی کونسل کے 15 ارکان کو بتایا کہ صہیونی حکومت کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں 2500 نئے مکانات تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان دسمبر 2016ء میں فلسطین میں یہودی آباد کاری کی مذمت منظور کی گئی متفقہ قرارداد کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بند کمرہ اجلاس کے دوران اسرائیل کی جانب سے ایک قرارداد پیش کی گئی تھی۔ یہ قرارداد بولیویا کے تعاون سے پیش کی گئی تھی۔ کونسل کے کسی رکن ملک کی جانب سے قرارداد کی مخالفت میں کوئی اقدام نہیں کیا۔ تاہم سویڈن نے تل ابیب کی قرارداد کی مذمت کا مطالبہ کیا تھا۔

سویڈش سفیر اولوف اسکوگ نے کہا کہ عالمی قانون کی خلاف ورزی جس میں قرارداد 2334 بھی شامل ہے کے خلاف کوئی بھی قرارداد پیش کی جائےاس کی مذمت ضروری ہے۔

اس موقع پر فلسطینی اتھارٹی کے سفیر ریاض منصور نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ کونسل یہلے سے منظور کردہ قراردادوں کا احترام کرے۔ انہوں نے صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری کے تسلسل کی شدید مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیا۔

مختصر لنک:

کاپی