فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہرالخلیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی شہری کو قتل کردیا۔ فلسطینی شہری کے قتل کایہ واقعہ گذشتہ شب شہر کے جنوبی علاقے میں پیش آیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب فائرنگ کرکے ایک فلسطینی شہری کو قتل کردیا۔ مقتول کی شناخت ماجد عبدالسلام العجلونی کے نام سے کی گئی ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ العجلونی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ فلسطینی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم آخری اطلاعات تک اس واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی کسی نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ بعض ذرائع نے یہودی شرپسندوں پر شبہ ظاہر کیا ہے۔