چهارشنبه 30/آوریل/2025

رکن کنیسٹ کی جانب سے اسرائیلی خاتون وزیر کو’نازی‘ قرار دینے پر تنازع

جمعرات 26-جنوری-2017

اسرائیلی کنیسٹ کے فلسطینی عرب کمیونٹی کے نمائندہ ایک رکن کی جانب سے اسرائیلی خاتون وزیر پر تنقید اور اسے جرمنی کی نازی قرار دینے پرصہیونی سیاسی حلقوں میں سخت برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حال ہی میں عرب رکن عیساوی فریج نے حکمراں جماعت ’لیکوڈ‘ کی رکن اور خاتون وزیر ثقافت میری ریگیو کو جرمنی کی نازیوں سے تشبیہ دی جس پر صہیونی سیاسی اور حکومتی حلقوں کی طرف سے سخت برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عرب رکن کنیسٹ عیساوی فریج نے وزیرثقافت میری ریگیو پر تنقند کرتے ہوئے انہیں جرمنی کے نازیوں سے تشبیہ دی۔ رپورٹ کے مطابق عرب رکن کنیسٹ کی طرف سے اسرائیلی وزیر ثقافت کو ’ہولوکاسٹ‘ کے عالمی دن کے موقع پر ریگیو کو نازیوں سے تشبیہ دی گئی۔

عبرانی اخبار نے  عرب رکن کنیسٹ فریج کا بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ سنہ 1993ء میں جرمن ڈکٹیٹر ایڈوولف ہٹلر اور آج 2017ء میں اسرائیلی خاتون وزیرہ میری ریگیو کے بیانات اور او نعروں میں کافی حد تک یکسانیت ہے۔ خیال رہے کہ میری ریگیو اسرائیلی فوج کی ترجمان بھی رہ چکی ہے اوراس وقت بنجمن نیتن یاھو کی قیادت میں قائم حکومت میں وزیر ثقافت کے عہدے پر فائز ہے۔

عرب رکن کنیسٹ کے بیان پر ’اسرائیل بیتنا‘ کے رُکن عودید فورر نے کہا کی فریج کا بیان قابل قبول نہیں۔ یہ بیان ہہودیوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

مختصر لنک:

کاپی