چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اتھارٹی نے مال غنیمت میں لوٹا اسلحہ اسرائیل کو واپس کر دیا

منگل 24-جنوری-2017

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے حال ہی میں اسرائیل کے ایک فوجی کیمپ سے لوٹا گیا اسلحہ صہیونی فوج کو واپس کردیا ہے۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل 0404 نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حال ہی میں فلسطینی نوجوانوں نے غرب اردن کے شمالی شہر طوباس میں قائم ایک فوجی کیمپ میں گھس کر ایک ’ایم جی‘ مشین گن اور کچھ دوسرے ہتھیار لوٹ لیے تھے۔ بعد ازاں یہ اسلحہ فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی حکام نے قبضے میں لے لیا تھا۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل کے مطابق فلسطینی حکام نے فوجی کیمپ سے لوٹا گیا اسلحہ اسرائیلی فوج کو واپس کردیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مقرب ویب پورٹل نے یہ نہیں بتایا کہ یہ اسلحہ کس نے اور کب لوٹا تھا اور اسلحہ لوٹنے والے فلسطینی گرفتار کیے گئے ہیں یا نہیں۔ ایک دوسرے ذرائع کے مطابق اسلحہ طوباس کے نواحی علاقے تیاسیر سے ایک فوجی کیمپ سے گذشتہ بدھ کی رات چھپایا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے لوٹا گیا اسلحہ واپس کرنے پر فلسطینی اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے وہ فوجی کیمپ سے مشین گن اور دیگر اسلحہ کے لوٹے جانے کے واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی