چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر فلسطینی فصلیں نذرآتش کر دیں

منگل 24-جنوری-2017

فلسطینی حکام نے بتایا ہے کہ قابض صہیونی فورسز نے مشرقی غزہ کے سرحدی علاقے میں فلسطینی شہریوں کی فصلات پر کیڑے ماڑ اسپرے کرنے کے بعد انہیں آگ لگا دی جس کے نتیجے میں بھاری مقدار میں فصلیں جل کر راکھ بن گئیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں وزارت زراعت کے ایک عہدیدار انجینیر ادھم البسیونی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے طیاروں کی مدد سے سرحدی علاقے میں فلسطینیوں کی فصلات پر پہلے کیڑے مار اسپرے چھڑکا اور اس کے بعد انہیں آگ لگا دی۔

غزہ وزارت زراعت نے صہیونی فوج کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج نے دانستہ طورپر فلسطینیوں کی فصلوں کو تباہ کیا ہے۔ وزارت زراعت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں خان یونس اور رفح کے علاقےمیں بھی کیڑے مار اسپرے کی آڑ میں آتش گیر مادہ پھینک کر فلسطینیوں کی فصلوں کو تباہ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی