پنج شنبه 01/می/2025

غزہ جنگ کے متاثرین کے لیے کویت کی 9 ملین ڈالر کی امداد موصول

منگل 24-جنوری-2017

فلسطینی حکومت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ خلیجی ریاست کویت کی جانب سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگ سے متاثرہ شہریوں کے لیے مجموعی طور پر9 ملین ڈالر کی امدادی رقم وصول ہوچکی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزیر برائے پبلک افیئرز مفید الحساینہ نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ کویت کی طرف سے دی گئی امدادی رقم اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے 1055 خاندانوں میں تقسیم کی جائے گی۔ ان میں سے 697 خاندانوں کو امدادی رقم کی دوسری اور 358 کو تیسری قسط جاری کی جائے گی۔

مفید الحساینہ نے کویتی حکومت کی طرف سے امدادی رقم فراہم کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں اپنی مدد آپ کے تحت گھروں کی تعمیر کے لیے اسرائیل کی جانب سے سیمنٹ غزہ لے جانے کی اجازت دی ہے جسے 1500 فلسطینی شہری مستفید ہوں گے۔

مختصر لنک:

کاپی