فلسطینی وزیر برائے مذہبی امور نے کہا ہے کہ رواں سال [آئندہ موسم حج] کے دوران غرب اردن اور غزہ کی پٹی سے 6600 فلسطینی فریضہ حج ادا کریں گے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزیر برائے مذہبی امور الشیخ یوسف ادعیس نے سوموار کے روز ایک بیان میں بتایا کہ اس بار 20 فی صد فلسطینی حجاج کرام میں اضافہ متوقع ہے کیونکہ سعودی حکومت نے مسجد حرام کی توسیع کے منصوبے کی تکمیل کے بعد غیرملکی حجاج کرام کی تعداد میں کمی کا فیصلہ واپس لے لیے لیا ہے۔
الشیخ یوسف ادعیس کا کہنا تھا کہ فلسطینی انتظامیہ رواں سال عازمین حج کو فریضہ حج کی ادائی کے لیے ہرممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے آج ہی سےاقدامات کررہی ہے۔ اس سلسلے میں سعودی حکام سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔