جمعه 15/نوامبر/2024

چھٹی نصرت انتفاضہ کانفرنس 20 فروری کو تہران میں ہوگی

پیر 23-جنوری-2017

فلسطین میں صہیونی ریاست کے مظالم کے خلاف جاری تحریک انتفاضہ کی حمایت و نصرت کے حوالے سے چھٹی عالمی نصرت انتفاضہ کانفرنس آئندہ ماہ 20 فروری کو تہران میں منعقد کی جائے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق نصرت انتفاضہ کانفرنس کی تاریخ کا اعلان ایرانی مجلس شوریٰ کے اسپیکر کے معاون خصوصی برائے عالمی امور حسین امیر عبدالھیان نے کیا۔

ہفتےکے روز ایران میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے مندوب خالد القدومی نے حسین امیر عبداللھیان سے ان کے دفترمیں ملاقات کی۔ اس موقع پر عبداللھیان نے حماس کے مندوب کو یقین دلایا کہ تہران نصرت انتفاضہ کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گی۔

ایرانی مجلس شوریٰ کے معاون نے حماس کے مندوب سے بات کرتے ہوئے مسلمان ممالک کے درمیان اتحاد واتفاق کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت اور کسی بھی قسم کی گروپ بندی خطے میں صہیونی مفادات کے مفاد میں ہے فلسطینیوں کو فرقہ واریت سے کوئی فایدہ نہیں پہنچ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایران فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کی حمایت جاری رکھے گا۔ حسین عبداللھیان کا کہنا تھا کہ تہران فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کے لیے ہرمحاذ پرمہم جاری رکھے گا۔

اس موقع پر حماس کے مندوب نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم بالخصوص غرب اردن، بیت المقدس اور سنہ 1948ء کے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی طرف سے مکانات مسماری کی ظالمانہ کارروائیوں کے بارے میں ایرانی عہدیدار کو آگاہ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی