جمعه 15/نوامبر/2024

امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی اعلان جنگ ہوگا: عکرمہ صبری

ہفتہ 21-جنوری-2017

مسجد اقصیٰ میں جمعہ کے خطیب اور سپریم اسلامی کونسل کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جان سے امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی پر شدید تنقید کی ہے۔

شیخ صبری نے خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے یہ فیصلہ عرب اور مسلمانوں کے خلاف جنگ کا اعلان ہے اور مسلمانوں کو اس قدم کو روکنے کے لئے کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی گھروں کی مسماری اور مسجد اقصیٰ میں آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے حملوں پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلیوں کو زمین بیچنے سے خبردار کیا۔

جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی شدید پابندیوں کے باوجود ہزاروں فلسطینی مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے لئے آئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی