چهارشنبه 30/آوریل/2025

قطر کی امدادی گیس اور تیل جمعہ کو غزہ پہنچے گا: فلسطینی حکام

جمعہ 20-جنوری-2017

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی واحد کمرشل کراسنگ کرم ابو سالم بارڈر سے جمعہ کے روز قطری تیل اور گیس کی امداد لانے کی اجازت دے دی ہے۔

منیر غلبان نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا ہے کہ قطری حکومت کی جانب سے بھیجی جانے والی اس امداد میں غزہ کے پاور پلانٹ کے لئے 6000 لیٹر تیل اور گھروں میں کھانا پکانے کے لئے 120 ٹن گیس سپلائی کی جائے گی۔

غزہ میں نئی گیس پائپ لائن بچھانے کے منصوبے پر بات کرتے ہوئے غلبان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی تکمیل کے لئے سامان اور تعمیراتی کام کی اجازت اسرائیل سے لینا ہوگی۔

کرم ابو سالم غزہ میں کمرشل سامان لانے کی واحد گذرگاہ ہے اور اسے مختلف وجوہات کی بناء پر بند کردیا جاتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی