جمعه 15/نوامبر/2024

مقبوضہ بیت المقدس میں غیر قانونی یہودی بستی کے انضمام کا مطالبہ

جمعہ 20-جنوری-2017

اسرائیلی پارلیمنٹ کنسیٹ کے دو دائیں بازو کے ارکان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ غیر قانونی یہودی بستی معالیہ ادومیم کے بیت المقدس کے ساتھ الحاق کا بل ووٹنگ کے لئے وزارتی ملاقات میں پیش کریں گے۔

اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ممبران کنیسٹ بزالیل سموٹریک اور یوف کیش نے اس بل کی تجویز پیش کی ہے۔

سموٹریک اور کیش نے امریکا میں انتظامیہ کی تبدیلی کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیل کی یہودیوں کی نام نہاد مقامات مقدسہ پر اسرائیلی تسلط بڑھانے کا مطالبہ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی