شنبه 16/نوامبر/2024

ناشتہ نہ کرنے کے طبی نقصانات

جمعرات 19-جنوری-2017

ماہرین صحت کی طرف سے جاری کردی ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ناشتے کا انسانی صحت کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ معمول کے مطابق ناشتا نہ کرنے سے انسانی صحت پر چار طرح کےمنفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ذیل میں ان چار منفی اثرات کا تذکرہ پیش خدمت ہے۔

1۔۔ موٹاپا

سنہ  2003ء میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر ناشتا نہ کرنےسے خوراک افراط وتفریط کا شکار ہوتی ہے جو موٹاپے کا موجب بنتی ہے۔ ناشتا نہ کرنے سے انسولین اور چکنائی بڑھانے والے ہارمونز اور خلیات میں اضافہ ہوتا ہے جس کے نتیجے میں جسم موٹاپے کاشکار ہوتا ہے۔

2۔۔ یاداشت پراثرات

سنہ 2005ء میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ جو بچے تواتر کے ساتھ ناشتے کا اہتمام کرتے ہیں ان کی یاداشت ان بچوں کی نسبت جو ناشتہ معمول کے مطابق نہیں کرتے بہتر ہوتی ہے۔ جو بچے ناشتا نہیں کرتے وہ چیزوں کو جلدی بھول جاتے ہیں جب کہ ناشتا کرنے والے بچوں کی ذہانت اور یاداشت بہتر ہوتی ہے۔

3۔۔ ذیابیطس کے خطرات

ایک امریکی تحقیق کے مطابق خواتین کے ہاں ناشتا نہ کرنے پرانہیں دوسرے درجے کے ذیابیطس کے خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

4۔۔۔ جسمانی تھکاوٹ

سنہ 1999ء میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ناشتا نہ کرنے سے دن کے دریانے حصے میں تھکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھاکہ ناشتا کرنےسے جسم میں کئی وٹامن اور معدنیات تقویت کاباعث بنتی ہیں مگر ناشتا نہ کرنے سے وٹامنز کی کمی واقع ہوتی ہے جس کے نتیجے میں دن کے پہلے نصف میں انسان جسمانی کمزوری اور تھکاوٹ محسوس کرتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی