یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیلی آرمی چیف سرجری کے لیے اسپتال منتقل

جمعرات 19-جنوری-2017

اسرائیلی فوج کے سربراہ جنرل آئنزن کوٹ کو سرجری کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس دوران فوجی قیادت کی ذمہ داریاں 55 سالہ  ڈپٹی آرمی چیف میجر جنرل یائیر گولان کے سپرد کی گئی ہیں۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں تبایا ہے کہ جنرل آئنزن کوٹ کو علاج اور سرجری کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی ہے۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ آرمی چیف کو کس نوعیت کامرض لاحق ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران فوج کی زمام کار ڈپٹی آرمی چیف جنرل یائیر گولان کےسپرد کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیل کی ایک فوجی عدالت کی طرف سے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کرنے کے جرم میں ایک اسرائیلی فوجی  الیور الزاریا کو قصور وار قرار دیا گیا تھا۔ عدالتی فیصلے کے دوران جنرل آئزن کوٹ بھی خرابی صحت کےباوجود فوج کی قیادت کی ذمہ داریاں ادا کررہے تھے۔

خرابی صحت کی بناء پرجنرل آئنزن کو بیتح تکفا میں قائم بیلنسن اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی سرجری کا عمل دو سے چار گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی