فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قابض صہیونی فوج کی جانب سے ایک فلسطینی ٹرک کے تعاقب کے نتیجے میں ٹرک بے قابو ہوکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار تمام افراد زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں بائی پاس روڈ نمبر 60 پر اسرائیلی فوج کی متعدد گاڑیوں نے ایک فلسطینی ٹرک کا پیچھا کیا۔ فلسطینی ٹرک ڈرائیور نے اسرائیلی فوجیوں کے تعاقب سے بچنے کے لیے ٹرک کی رفتار بڑھا دی جس کے نتیجے میں ٹرک سڑک پر الٹ گیا اور اس میں سوار تمام افراد زخمی ہوگئے۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے تعاقب کے باعث ایک فلسطینی ٹرک شمالی الخلیل میں حلحول کے مقام پر موڑ کاٹے ہوئے الٹ گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔