چهارشنبه 30/آوریل/2025

’وحشیانہ کریک ڈاؤن سے حماس کی طاقت کو نہیں کچلا جا سکتا‘

بدھ 18-جنوری-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی قیادت نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقوں میں صدر محمود عباس کے ماتحت فورسز اور اسرائیلی فوج کے ہاتھوں جماعت کے رہ نماؤں اور کارکنان کی بلا جواز گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس رہ نماؤں کی جانب سے غرب اردن میں جماعت سے وابستہ شہریوں کی گرفتاریوں اور جیلوں میں ان پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ مرکزی قیادت کا کہنا ہے کہ حماس رہ نماؤں اور کارکنوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن سے جماعت کی طاقت کو نہیں کچلا جاسکتا۔

حماس رہ نما شاکر عمارہ نے مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست کی ظالم افواج اور فلسطینی ملیشیا مل کر غرب اردن میں حماس پرعرصہ حیات تنگ کرنے کی سازشیں کررہے ہیں مگر اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار دشمن عناصر حماس کی طاقت کو کچلنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ چند ایام سے غرب اردن میں صہیونی فوج نے حماس کے کارکنان کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن شروع کررکھا ہے جس کا مقصد فلسطینی قوم کو دباؤ میں رکھنا اور حماس کو گھٹنے ٹیکنے پرمجبور کرنا ہے۔ حماس وحشیانہ کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صہیونی ریاست کے جبرو تشدد اور ظلم سفاکیت کی ایک نئی کڑی قرار دے رہی ہے۔

شاکرعمارہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج اور پولیس حماس کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کے ذریعے اپنے جنگی جرائم کو چھپا نہیں سکتے۔ حماس کے کارکنوں کو گرفتار اور زدو کوب کرنا صہیونی فوج کے اخلاقی دیوالیہ پن کی کھلی مثال ہے۔

انہوں نے اسرائیلی دشمن کو یہ پیغام دیا کہ وہ طاقت کے ذریعے حماس کو کچلنے کی سازشوں سے باز رہے۔ حماس فلسطینی قوم کا نام ہے اور فلسطینی قوم کو طاقت کے ذریعے کچلنے کی کوئی بھی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی۔

مختصر لنک:

کاپی