فلسطین کے ممتاز رہ نما اور اسلامی تحریک کے امیر الشیخ راید صلاح کی اسرائیلی جیل سے نو ماہ کے بعد رہائی پر اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الشیخ راید صلاح کی گرفتاری نے صہیونی ریاست کی مسجد اقصیٰ کے خلاف سازشوں اور جارحانہ عزائم کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ الشیخ راید صلاح کی رہائی مرابطین اور قبلہ اول بیت المقدس کا دفاع کرنے والے فلسطینی رضاکاروں کی فتح ہے۔
حماس نے الشیخ راید صلاح کی اسرائیلی زندانوں سے رہائی پرانہیں دلی مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ الشیخ صلاح کی رہائی سے دفاع قبلہ اول اور مسجد اقصیٰ کے لیے بلند ہونے والی آوازوں کو مزید تقویت ملے گی۔
خیال رہے کہ الشیخ راید صلاح کو اسرائیلی حکام نے کل منگل کے روز9 ماہ کی حراست کے بعد رہا کیا تھا۔