چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی عدالت سے بزرگ فلسطینی سیاست دان کی انتظامی حراست میں توسیع

منگل 17-جنوری-2017

اسرائیلی حکام کی جانب سے بزرگ فلسطینی سیاست دان اور فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن الشیخ  حسن یوسف کی انتظامی قید میں مسلسل چوتھی بار تین ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔

  مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق زیرحراست فلسطینی سیاست دان الشیخ حسن یوسف کے صاحبزادے اویس دار خلیل نے بتایا کہ  ’عوفر‘ نامی اسرائیلی فوجی عدالت نے ان کے والد 62 سالہ حسن یوسف کیا انتظامی حراست میں مزید تین ماہ کی تجدید کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ الشیخ حسن یوسف کو اسرائیلی فوج نے اکتوبر 2015ء کو حراست میں لیا تھا۔ وہ اب تک 15 ماہ انتظامی قید کے طورپر صہیونی جیلوں میں پابند سلاسل ہیں۔

الشیخ حسن یوسف اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے اہم رہ نما ہیں اور وہ ماضی میں بھی  کئی سال تک اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی