پنج شنبه 01/می/2025

سابق فلسطینی اسیران کی دوبارہ گرفتاری عالمی قوانین کی توہین قرار

منگل 17-جنوری-2017

قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطین کے علاقوں غرب اردن اور بیت المقدس میں سابق فلسطینی قیدیوں کے خلاف شروع کیے گئے کریک ڈاؤن پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فلسطینی اسیران کی حمایت میں سرگرم عالمی یکجہتی اسیران مہم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق اسیران کو دوبارہ حراست میں لینے کے اسرائیلی پالیسی قابل مذمت ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے سابق فلسطینی قیدیوں کو حراست میں لینا اور انہیں تشدد کانشانہ بنانا عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور بین الاقوامی اصولوں کی کھلم کھلا توہین ہے۔

عالمی مہم برائے حمایت اسیران کی طرف سے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن کی مذمت کریں اور سابق فلسطینی اسیران کی گرفتاریوں کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے فلسطینی صحافی اور سابق اسی محمد القیق کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔ القیق کے علاوہ کئی دوسرے سابق اسیران کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی