پنج شنبه 01/می/2025

شام کی فوجی اڈے پر اسرائیلی حملے کے خلاف جوابی کارروائی کی دھمکیی

ہفتہ 14-جنوری-2017

شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے المزہ میں قائم ایک فوجی اڈے میں ہونے والے دھماکوں کے بعد شامی حکومت نے اسرائیل پر الزام عاید کیا ہے اور کہا ہے کہ المزہ فوجی ہوائی اڈے پر میزائل حملہ شمالی اسرائیل کی طرف سے کیا گیا۔

شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق شام کے سرکاری ٹی وی پرنشرکی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ المزہ فوجی اڈے پرمیزائل حملہ شمالی اسرائیل سے داغے گئے میزائل سے کیا گیا۔ رپورٹ میں حکومتی ذریعے کےحوالے تل ابیب کو سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی ہے۔ ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ المزہ فوجی اڈے پرمیزائل حملے کا اسرائیل کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ادھر شام میں سماجی کارکنوں کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں کہا گیا ہے کہ المزہ فوجی اڈے میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں شامی فوج کے متعدد سینیر افسر ہلاک ہوگئے ہیں۔

المزہ فوجی اڈے پر اسرائیل کی جانب سے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں یہ دوسرا بڑا حملہ ہے تاہم اس حملے کے اہداف اور محرکات واضح نہیں ہوسکے ہیں۔

دسمبر 2016ء میں زمین سے زمین پرمار کرنے والے ایک میزائل حملے سے المزہ فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ایک ماہ قبل میزائل حملے کا الزام بھی شامی حکومت نے اسرائیل پرعاید کیا تھا۔ دمشق حکومت کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ وادی گولان سے دمشق کے قریب المزہ فوجی اڈے کو میزائل سے نشانہ بنایا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی