چهارشنبه 30/آوریل/2025

’جزعی خلیات‘ چوہوں میں اندھے پن کےعلاج میں مددگار!

جمعہ 13-جنوری-2017

جاپانی سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق امراض چشم کا ایک نیا علاج دریافت کیا ہے اور بتایا ہے کہ جزعی خلیات[اسٹیم سیل] بینائی کی جزوی طور پربحالی میں مدد گار ہوسکتے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جاپانی ماہرین نے اس نئے طریقہ علاج کو چوہوں پرآزمایا اور بتایا ہے کہ اندھے پن کے شکار چوہوں کی بینائی جزوی طور پربحال کرنے میں مدد ملی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ نیا طریقہ علاج امراض چشم کے شکار اور نابینا انسانوں کے لیے بھی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

جاپانی ماہرین کی جانب سےیہ تحقیق میشکو ماندائے اور ماسایو تاکاھاشی کی نگرانی میں تیاری کی گئی جسے’اسٹیم سیل رپورٹس‘ میگزین میں شائع کیا گیا۔

اس تحقیق نے بابینا افراد کے علاج کے لیے ایک نئے افق کا اضافہ کیا ہے۔ ماہرین اس نتیجے تک پہنچے ہیں کہ جذعی خلیات کی مدد سے نابینا پن کے توڑ میں اگر کلی طور نا بھی سہی جزوی طور پرمدد لی جاسکتی ہے۔

جاپانی سائنسدان تاکاھاشی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابتدائی طور پر یہ طریقہ علاج چوہوں کے لیے استعمال کیا مگر وہ اس میدان میں مزید تحقیقات کررہے ہیں تاکہ اسے انسانوں کے لیے بھی استعمال میں لایا جاسکے۔

مختصر لنک:

کاپی