چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کے نمازی مسلسل پانچواں جمعہ قبلہ اول میں ادا کرنے سے محروم

جمعہ 13-جنوری-2017

صہیونی فوج کی طرف سے عاید بلا جواز پابندیوں کے نتیجے میں غزہ کے شہری مسلسل پانچواں جمعہ قبلہ اول میں ادا کرنے سے محروم رہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں شہری امور سے متعلق کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کےنتیجے میں آج پانچویں جمعۃ المبارک کو غزہ کے شہری مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائی سے محروم رہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے نام نہاد بحران پیدا کرکے غزہ کے عوام کو قبلہ اول میں حاضری سے روکنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ ایک ماہ سے زاید عرصے سے اسرائیلی فوج نے غزہ کے شہریوں کے جمعہ کی نماز میں مسجد اقصیٰ آنے پرپابندی عاید کردی تھی۔ یہ پابندی غیرمعینہ مدت کے لیے عاید کی گئی ہے۔

شہری امور کے شعبہ اطلاعات کے انچارج محمد المقادمہ کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام کی طرف سے نام نہاد دعوؤں کی آڑ میں غزہ کے عوام کو قبلہ اول میں جانے اور نماز کی ادائی سے روکا جا رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی