اسرائیل کی ’عوفر‘ فوجی عدالت نے دو سگے فلسطینی بھائیوں کو باقاعدہ قید اور بھاری جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ اسیر عمر سلیمان علی ابو عیاش کو 38 ماہ قید اور اس کے بھائی یوسف کو 26 ماہ قید کی سزا سنائی ہے جب کہ دونوں بھائیوں کو چھ چھ ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی شہداء واسیران فاؤنڈیشن کی طرف سےجاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 21 سالہ اسیر عمر ابو عیاش کو صہیونی فوج نے 26 جنوری 2015ء کو حراست میں لیا تھا۔ وہ اس وقت اسرائیل کی ’نفحہ‘ جیل میں قید ہے جب کہ اس کے بھائی مجاھد یوسف ابو عیاش کو 7 ستمبر 2015ء کو حراست میں لیا گیا۔ 24 سالہ ابو عیاش ’عوفر‘ جیل میں قید ہے۔ سزا پانے والے دونوں بھائیوں کا آبائی تعلق غرب اردن کے شہر الخلیل سے ہے اور دونوں کو اسلامی جہاد سے تعلق کے الزام میں قید اور جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔
خیال رہے کہ سزا پانے والے دونوں نوجوانوں کے ایک بھائی تامر ابو عیاش بھی اسرائیلی جیل میں 5 جولائی 2015ء سے پابند سلاسل ہیں۔ تامر کو تا حال کسی قسم کی سزا نہیں سنائی گئی، اسے بغیر مقدمہ چلائے عوفر جیل میں قید کیا گیا ہے۔