جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی قوم کو انصاف دلایا جائے:ٹرمپ کو ایک لاکھ فلسطینیوں کےخطوط

بدھ 11-جنوری-2017

فلسطین کے ایک لاکھ شہریوں نے امریکا کے نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ  کو مکتوب ارسال کرنا شروع کیے ہیں جن میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے موثر کردار ادا کریں اورمظلوم فلسطینی قوم کو انصاف دلائیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو خطوط لکھنے کی مُہم نابلس یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر کی طرف سے شروع کی گئی ہے۔ ان مکتوبات میں نومنتخب امریکی صدرسے کہا گیا ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کےحل کے لیے موثرکردار ادا کریں۔

مرکزکے ڈائریکٹر محمد ابو راس نے بتایا کہ یہ ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ مکتوب ایک ایسے وقت میں لکھے گئے ہیں جب ٹرمپ منصب صدارت کا حلف اٹھانے کی تیاری کررہے ہیں۔

ابو راس کا کہنا ہے کہ خطوط لکھنے کی مہم پرسوں 9 جنوری 2017ء کو شروع ہوئی اور 20 جنوری تک جاری رہے گی۔

ان مکتوبات میں مسئلہ فلسطین کی علاقائی اور عالمی اہمیت اور اس کے مختلف زاویوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔

مکتوبات میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر اپنے بین الاقوامی اہمیت کے حامل اسٹیٹس کی بدولت مسئلہ فلسطین حل کرانے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ امریکا جیسے سپر پاور کے سربراہ کی حیثیت سے ڈونلڈ ٹرمپ فلسطینی قوم کو انصاف دلانے اور فلسطینی قوم کے جمہوری حقوق انہیں دینے میں اہم کردار ادا سکتے ہیں۔

یوتھ سینٹر کےرکن رامی مرزوق کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی مہمات امریکی صدر کو مسئلہ فلسطین صحیح ٹریک پر لانے اور عالمی معاہدوں کے تحت آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کردار ادا کرنے پرمجبور کرنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی