جمعه 15/نوامبر/2024

ریڈ کراس کے تعاون سے 64 فلسطینی شہریوں کی اسیر اقارب سے ملاقاتیں

منگل 10-جنوری-2017

انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس کے تعاون سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 64 فلسطینی شہریوں نے گذشتہ روز غرب اردن میں قائم اسرائیل کی ’نفحہ‘ جیل میں ملاقات کی۔

ریڈ کراس کی خاتون ترجمان سھیر زقوت نے ’مرکزاطلاعات فلسطین‘ کو بتایا کہ گذشتہ روز 15 بچوں سمیت 41 فلسطینی شہریوں نے صحرائی جیل نفحہ میں اپنے اسیر اقارب سے ملاقات کی۔

ادھر ریڈ کراس کے ڈائریکٹر گیلان ڈیفورن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پر بتایا کہ وہ فلسطینی شہریوں کے ہمراہ صحرائی جیل نفحہ گئے جہاں اسیران کے اقارب کے ساتھ ان کی ملاقاتیں کرائی گئیں۔

گذشتہ ہفتے انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس کی ترجمان زقوت نے بتایا تھا کہ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے اسیران کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت دینے سے روک دیا گیا تھا۔

 انہوں نے بتایا کہ صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام نے  اسیران کے اقارب پر ملاقات پر نئی قدغنیں عاید کی ہیں اور کسی بھی اسیر کے ساتھ صرف دو ماہ کے بعد اس کے خاندان کے کسی ایک فرد کی ملاقات کرائی جاسکتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی