پنج شنبه 01/می/2025

سوا لاکھ فلسطینی پناہ گزین شام سے ھجرت کرچکے:یو این

منگل 10-جنوری-2017

اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے قائم کردہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’اونروا‘ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی کے نتیجےمیں وہاں پر مختلف پناہ گزین کیموں سے ایک لاکھ 20 ہزار فلسطینی دوسرے ملکوں کو ھجرت کرچکے ہیں۔ ان میں سے 31 ہزار 850 پناہ گزین لبنان منتقل ہوئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’اونروا‘ کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کے بارے میں مذکورہ اعدادو شمار تنظیم کی جانب سے شروع کی گئی’شام کے لیے ہنگامی امداد‘ مہم کے موقع پر بیان کیے گئے ہیں۔ یہ مہم لبنان میں شروع کی گئی۔ اس موقع پر لبنان میں ’اونروا‘ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل حکم شہوانی اور شام میں سابق ڈائریکٹر ماتیاس شمالی بھی موجود تھے۔

’اونروا‘ کا کہنا ہے کہ شام میں رہ جانے والے ساڑھے چار لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں میں دو لاکھ 80 ہزار پناہ گزین اندرون ملک قائم کردہ عارضی کیمپوں میں جب کہ چار لاکھ شامی پناہ گزینوں کے لیے فوری امداد کی اپیلیں کی گئی ہیں۔

ادھر فلسطین۔ شام ایکشن گروپ کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ سال 2017ء کے اوائل میں لبنان میں آنے والے فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد 42 ہزار سے کم ہو کر 30 ہزار تک آگئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی