فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں کل اتوار کے روز شہر کے شمال مغربی قصبے کی ایک مرکزی شاہراہ پرفلسطینی طلباء اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا۔ صہیونی فوج نے طلباء کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا، آنسوگیس کی شیلنگ کی اور خوفناک صوتی بم استعمال کیے۔
عینی شاہدین بتایا کہ فلسطینی طلباء نے اسرائیلی فوج کی جارحیت کے جواب میں سنگ باری کی، بھاری پتھر کھڑے کرکے سڑک بلاک کی اور جگہ جگہ ٹائر جلائے۔
ادھر بیت المقدس کے شمالی قصبے الرام کے داخلی راستے پربھی فلسطینی طلباء اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا۔ قابض فوج نے طلباء کو منتشر کرنے کے لیے زہریلی گیس کا استعمال کیا۔