جمعه 15/نوامبر/2024

سال2017ء کا پہلا ہفتہ، ایک فلسطینی شہید،56 شہری زخمی

اتوار 8-جنوری-2017

فلسطین میں صہیونی ریاست کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ نئے سال [2017ء] کےآغاز کے ساتھ جاری ہے۔ رواں سال کے پہلے ہفتے میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید اور 56 زخمی ہوئے ہیں جب کہ اس دوران 98 پوائنٹس پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رواں سال کے دوران ریاستی دہشت گردی میں غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ محمد احمد الھسی نامی ماہی گیر شہید ہوئے۔ الھسی سمندر میں ڈوب کر شہید ہوئے اور ان کی میت بھی نہیں مل سکی ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران 56  فلسطینی شہری زخمی ہوئے جب کہ رواں سال کے پہلے ہفتے کے دوران قابض فوج اور فلسطینیوں کے درمیان 98 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔

فلسطین میں انتفاضہ القدس کے معاملے پر نظر رکھنے والی ویب سائیٹ کی رپورٹ کےمطابق  یکم اکتوبر 2015ء کے بعد شہید کیے گئے فلسطینیوں میں سے 7 کے جسد خاکی بدستور صہیونی فوج کی تحویل میں ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ صہیونی فوج کے قبضے میں موجود فلسطینی شہداء میں سے عبدالحمید ابو سرور، 18 سالہ مجد عبداللہ الخضور،16 سالہ محمد ناصر محمود طرایرہ،29 سالہ محمد جبارہ احمد الفقیہ،31 سالہ محمد زعیم علی العورتانی اور 16 سالہ محمد نبیل زیدان  کے جسد خاکی شامل ہیں۔

رواں سال کے پہلے ہفتے کے دوران قابض فوج نے 123 فلسطینیوں کو حراست میں لیا جن میں سے 18 بچے اور 35 خواتین بھی شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی