جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی کے جاسوس طیارے لبنان کی فضائی حدود میں داخل

ہفتہ 7-جنوری-2017

اسرائیل کے بغیر پائلٹ جاسوس ڈرون طیاروں نے آج ہفتےکے روز لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے اور ڈورن طیارے دیر تک لبنان کی فضاء میں محو پرواز رہے ہیں۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز اسرائیل کے ایک بغیر پائلٹ ڈرون طیارے کو بیروت کی فضاء میں کئی کلو میٹر اندر دیکھا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیروت کی فضائی حدود کی خلاف ورزی سنہ 2006ء میں منظور کی گئی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

میڈیا پورٹس کے مطابق اسرائیل کا بغیر پائلٹ جاسوس طیارہ’MK‘ لبنان کے صور اور بیت جبیل کی فضائی حدود میں دیکھا گیا۔

خیال رہے کہ کل جمعہ کو لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر متعین اقوام متحدہ کی امن فوج’یونیفل‘ نے کہا تھا کہ اسرائیلی فوج نے ایک لبنانی چرواہے کو حراست میں لیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یونیفل کےجنرل مائیکل پیری نے صہیونی حکام سے رابطہ کیا ہے اور ان سے لبنانی چرواہے کو رہا کرنے پر بات چیت کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی