جمعه 02/می/2025

اسلامی جہاد نے ماسکو کی میزبانی میں حماس، فتح مذاکرات کی حمایت کردی

جمعہ 6-جنوری-2017

فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے روس کی میزبانی میں 15 جنوری 2017ء کو ماسکو میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور تحریک فتح کے درمیان مفاہمتی مذاکرات کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ اگر اسلامی جہاد کو اس میں شرکت کی دعوت ملی تو وہ ضرور شرکت کرے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد کے ترجمان داؤد شہاب نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی جماعت ماسکو کی میزبانی میں وسط جنوری کو فلسطینی تنظیموں کےدرمیان مفاہمت کے لیے مذاکرات کی حامی ہے اور خود بھی اس میں شرکت کرے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جہاد کو پیغام ملا ہے جس میں جماعت سے اپنا وفد ماسکو روانہ کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ اسلامی جہاد ماسکو کی میزبانی میں فلسطینیوں کے درمیان مفاہمتی مساعی کا خیر مقدم کرتی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں روسی حکومت کی طرف جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا ماسکو فلسطینی تنظیموں حماس اور فتح کے درمیان مفاہمتی بات چیت آگے بڑھانے کے لیے دونوں جماعتوں کو ایک فورم پر جمع کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ حماس اور تحریک فتح نے روس کی کوشش کا خیر مقدم کرتے ہوئے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی