جمعه 15/نوامبر/2024

خالد مشعل اور’فتح‘رہ نما کے درمیان ملاقات،قومی مفاہمت پر بات چیت

جمعہ 6-جنوری-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل اور تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن عزام الاحمد نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہ نماؤں نے فلسطینی دھڑوں میں مفاہمت اور فلسطین نیشنل کونسل کے اجلاس میں شرکت کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق خالد مشعل اور عزام الاحمد کے درمیان ملاقات نہایت خوش گوار ماحول میں ہوئی۔ اس موقع پر فلسطین کی موجودہ صورت حال بالخصوص فلسطینی دھڑوں کے درمیان قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ فلسطین نیشنل کونسل کے 10 جنوری کو بیروت میں ہونے والے اجلاس میں شرکت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہ نماؤں نے قومی مفاہمت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور اعتماد سازی کی فضاء برقرار رکھنے کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

حماس اور فتح کے وفد نے ملاقات کے دوران صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینی قوم کو درپیش چیلنجز سے مل کرنمٹنے سے اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر حماس رہ نما خالد مشعل نے کہا کہ فلسطینی قوم کی مشکلات کے حل کے لیے قوم کے تمام نمائندہ طبقات کے درمیان اتحاد ناگزیر ہے۔

مختصر لنک:

کاپی