چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی دو شیزہ کو ساڑھے آٹھ سال قیدوجرمانہ کی سزا

جمعرات 5-جنوری-2017

اسرائیل کی ایک مرکزی عدالت نے زیرحراست فلسطینی دو شیزہ 18 سالہ مرح جودت موسیٰ بکیر کو یہودی آباد کاروں پر چاقو سے حملے کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کے الزام میں ساڑھے آٹھ سال قید اور 10 لاکھ شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مرح جودت بکیر کو صہیونی فوج نے 12 اکتوبر 2015ء کو حراست میں لیا تھا۔ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والی مرح کی گرفتاری سے قبل اسے قابض فوج نے تین گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی تھیں۔

مرح کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب وہ بیت المقدس میں الشیخ جراح کالونی میں قائم اسکول سے باہر نکل رہی تھی۔ زخمی حالت میں گرفتاری کے بعد مرح کو کچھ عرصے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا مگر اب وہ علاج کی سہولت سے محروم ’ھشارون‘ جیل میں قید ہے۔

صہیونی حکام کی طرف سے فلسطینی دو شیزہ پر یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کا الزام عاید کیا گیا اور اس کے خلاف اسی الزام کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔ گذشتہ روز اسرائیل کی مرکزی عدالت نے اسے آٹھ سال چھ ماہ قید اور اسرائیلی کرنسی میں 10 لاکھ شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی