فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2016ء میں قابض صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 117 فلسطینی شہری شہید اور 17 صہیونی ہلاک جب کہ 437 زخمی ہوئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ برس فلسطینی مجاھدین نے صہیونی فوج پر 332 حملے کیے جن میں 117 چاقو کے ناکام حملے گئے۔ اس دوران فلسطینی شہریوں اور یہودی فورسز کے درمیان 4 ہزار 758 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی شہداء اور اسرائیلی مقتولین کے درمیان ایک اور سات کا تناسب ہے۔ سات فلسطینی شہداء کے بدلے میں 1 یہودی جنہم واصل ہوا اورہرتین فلسطینیوں کے مقابلے میں ایک صہیونی زخمی ہوا۔ سنہ 1987ء کی تحریک انتفاضہ میں فلسطینی شہداء اور یہودی مقتولین میں تناسب ایک اور 12 جب کہ شہداء الاقصیٰ ایک صہیونی کے بدلے میں چار فلسطینی شہید کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج پر چاقو کے 50 حملے، فائرنگ کے 119، گاڑیوں تلے روندنے کے 10،دستی بموں کے 153 اور سنگ باری و پٹرول بموں کے 718 حملے کیے گئے۔
سنہ 2015ء میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کےدرمیان پانچ ہزار 838 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں جن میں 29 صہیونی ہلاک اور 755 زخمی ہوئے۔ گذشتہ سے پیوستہ برس کے دوران اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں 175 فلسطینی شہری شہید اور ڈیڑھ ہزار سے زاید زخمی ہوئے۔