جمعه 02/می/2025

میٹھے آلو کا پانی وزن گھٹانے میں مفید!

ہفتہ 31-دسمبر-2016

جاپان کے ماہرین خوراک اور نیشنل ایگری کلچرل انسٹیٹیوٹ سے وابستہ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ میٹھے آلو کا پانی انسان کا فالتو وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

ٹوکیو میں قائم انسٹیٹیوٹ کی طرف سے میٹھے آلو کے پانی کو 28 دن تک چوہوں  پر استعمال کیا گیا۔ ایک ماہ کےبعد چوہوں کےجسم میں موجود چکنائی اور چربی کی مقدارغیرمعمولی حد تک کم ہوگئی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ میٹھے آلو کے ابلے ہوئے پانی سے بھوک کا احساس بھی کم ہوتا ہے جس کے نتیجے میں جسمانی چربی کم ہوتی ہے اور وزن اپنے توازن پر آ جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چربی پگھلانے میں میٹھےآلو کے گرم پانی میں موجود پروٹین اہم کردار ادا کرتی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ وزن کی زیادتی کے شکار افراد میٹھے آلو کے ابلے پانی کو تواتر کے ساتھ استعمال کرکے اپنا وزن کم کرنے میں مدد لیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی