جمعه 15/نوامبر/2024

نیتن یاھو پردباؤ، بیت المقدس میں 400 مکانات کی تعمیر منسوخ

جمعہ 30-دسمبر-2016

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم اسرائیلی بلدیہ نے یہودی آباد کاری کے حوالے سے عالمی برادری کے دباؤ کے بعد القدس شہر میں 390 مکانات کی تعمیر کے ایک منصوبے پر کام روک دیا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 2 نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پر عالمی برادری کی طرف سے سخت دباؤ ہے جس کےبعد بیت المقدس میں مقامی حکومت نے القدس میں چار سو کےقریب مکانات کی تعمیر کا فیصلہ منسوخ کردیا ہے۔

عبرانی ٹی وی کے مطابق بیت المقدس میں اسرائیلی پلاننگ وڈویلپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین میئر ترجمان کا کہنا ہے کہ بلدیہ نے نیتن یاھو پر عالمی دباؤ کے بعد القدس میں تین سو نوے مکانات کی تعمیر کا فیصلہ منسوخ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں عالمی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد کی منظوری دی تھی جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ یہودی آبادکاری کا سلسلہ فوری طور پر روک دے کیونکہ غیرقانونی یہودی بستیاں عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی