اسرائیل کے ایک عبرانی اخبارکی ویب سائیٹ پر ایک فوٹیج جاری کی گئی ہے جس میں یہودی شرپسندوں کو بیت المقدس میں ایک فلسطینی بچے کو تشدد کانشانہ بناتے دکھایا گیا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی ویب سائیٹ پر پوسٹ کردہ ویڈیو میں دکھایا ہے کہ یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے بیت المقدس میں سلوان کالونی میں ایک فلسطینی لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
ویب سائیٹ کی رپورٹ کےمطابق اسرائیلی وزارت ہاؤسنگ کےدفتر کے سیکیورٹی اہلکاروں اور یہودی آباد کاروں نے فلسطینی لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق یہودی فوج اور بارڈر پولیس کے اہلکار کچھ ہی فاصلے پر کھڑے سارا تماشا دیکھتے رہے۔