جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کا بیت المقدس میں فلسطینی شہید کی یادگار مسمار کرنے کا حکم

بدھ 28-دسمبر-2016

قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ابو دیس کے مقام پر قائم کی گئی ایک شہید فلسطینی شہری کی یاد گار کو صہیونی ریاست کے خلاف اشتعال پھیلانے کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر مسمار کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ابو دیس بلدیہ کے فلسطینی سربراہ عادل ابو صلاح نے بتایا کہ صہیونی فوج نے گذشتہ روز انہیں ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہید فلسطینی  مازن عریبہ کی یادگار کو فوری طور پر مسمار کردیا جائے کیونکہ یہ یاد گار صہیونی ریاست کے خلاف فلسطینیوں میں اشتعال پھیلانے اور ’دہشت گردی‘ کے فروغ کا موجنب بن رہی ہے۔ لہٰذا اسے 72 گھنٹے کے اندر اندر مسمار کیا جائے۔

خیال رہے کہ شہید مازن عریبہ کی یاد گار بیت المقدس میں ابو دیس قصبے کے وسط میں قائم ہے۔ عریبہ کو صہیونی فوج نے یکم دسمبر 2015ء کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ عریبہ فلسطینی پولیس میں ملاز تھے اور ان پر ایک یہودی فوجی کو گولی مارکر زخمی کرنے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی