اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست ایک 13 سالہ فلسطینی بچ بہاء الدین شکارنہ کو چار ماہ قید اور 10 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیر فلسطینی لڑکے شکارنہ کا آبائی تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر بیت لحم کے نحالین قصبے سے ہے۔
کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیل کی ’عوفر‘ فوجی عدالت نے زیرحراست تیرہ سالہ فلسطینی لڑکے بہاء الدین شکارنہ کو متعدد الزامات کے تحت دو ماہ قبل حراست میں لیا گیا تھا۔ اس وقت اس کی عمر تیرہ سال تھی۔ بعد ازاں اسے چودہ ماہ کی عمر کا ہونے تک حراست میں رکھا گیا تاکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جاسکے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوجی عدالتوں کو 14 سال کی عمر کے فلسطینی بچوں کے خلاف مقدمات چلانے کا اختیار حاصل ہے۔ یہ عدالتیں چودہ سال کی عمر کے بچوں کو چھ ماہ تک قید کی سزا سنا سکتی ہیں۔