چهارشنبه 30/آوریل/2025

شام اور عراق میں سیاسی حل کی پرزور حمایت کرتے ہیں:الغنوشی

منگل 27-دسمبر-2016

تیونس کی اسلام پسند سیاسی جماعت تحریک النہضہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت شام اور عراق میں جاری تنازعات کےسیاسی حل کے خواہاں ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق تحریک النہضہ کے سربراہ الشیخ راشد الغنوشی نے وسطی تیونس القیروان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپ میں انتہا پسندی میں اضافہ ہو رہا ہے جب کہ عالم عرب جل رہاہے، شام کی آدھی آبادی ھجرت پر مجبور ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شام اور عراق میں تنازعات کےسیاسی حل کے حامی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مفاہمت اور مصالحت کا اصول یہ ہے کہ آپ دوسروں کے لیے قربانی دینے کاجذبہ پیدا کریں، اسی جذبےکے تحت ہی ہم مذاکرات کرسکتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی