یہودی شرپسندوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی کی مسلسل بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل سوموار کو بیسیوں یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول میں داخل ہو کر مذہبی رسومات کی ادائی اورعبادت کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز صبح کے وقت 126 یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 126 یہودی مختلف ٹولیوں کی شکل میں’باب السلسلہ‘اور باب المغاربہ سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔
ذرائع کے مطابق 65 یہودی آباد کار، صہیونی حکومت کی انتظامیہ 10 اہلکار اور 51 حریدیم مذہبی یہودی قبلہ اول میں داخل ہوئے۔ اس موقع پرصہیونی فوج اورپولیس نے یہودی آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی۔
مقامی فلسطینی ذرائع ابلاغ اور یہودی آبادکاروں کی سرگرمیوں کو مانیٹر کرنے والے اداروں کے مطابق گذشتہ نئےعبرانی سال کے آغاز کے بعد 262 یہودی آباد کار قبلہ اول میں داخل ہوئے۔
گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 300 یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں داخل ہوئے۔ ان آباد کاروں میں یہودی ربی، مذہبی شت پسند، پولیس اور انٹیلی جنس اہلکار اور یہودی طلباء بھی شامل تھے۔ گذشتہ ہفتے 33 اسرائیلی فوجی قبلہ اول میں داخل ہوئے۔