جرمنی میں دوسری عالمی جنگ کے دوران ناکارہ رہنے والے 1.8 ٹن وزنی بم کو ناکارہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
جرمن حکام کے مطابق دوسری عالمی جنگ کے دوران ناکارہ رہ جانے ایک اعشاریہ آٹھ ٹن وزنی بم کو تباہ کرنے کے لیے کرسمس کے روز کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ بم دھماکہ ملک کے جنوبی شہر گزبورگ میں کیا جائے گا۔ بم دھماکے سے قبل مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ سے دن دس بجے تک شہریوں کو 54 ہزار افراد کو عارضی طور پرگھروں سے دور رکھا جائے گا۔
خیال رہے کہ عالمی جنگ کے دوران ناکارہ رہ جانے والے بموں کا ملنا اور انہیں تلف کرنا معمول کی بات ہے۔