اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے 300 غیرقانونی مکانات کی تعمیر میں تیزی لانے کا اعلان کیا ہے۔صہیونی حکومت نے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب مصرنے سلامتی کونسل میں فلسطین میں یہودی بستیوں کی مذمت میں قرارداد سے دست برداری کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزارت داخلہ کی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی نے تازہ فیصلے میں کہا ہے کہ حکومت نے ’رمات شلومو‘ میں 192 اور ’رموت‘ میں مشرقی بیت المقدس میں 136 مکانات اور بیت حنینا میں 8 مکانات کو جلد ازجلد تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ادھر سلامتی کونسل میں فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف قرار موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر رساں ادارے’رائیٹرز‘نے سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ مصر نےقرار داد پر صلاح مشورے کے لیے اسے پیش کرنےسے روکا ہے۔ دوبارہ اس قرارداد پرکب رائے شماری ہوگی اس پر فیصلہ کب کیا جائے گا۔