اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے کیمیائی ہتھیاروں کا سراغ لگانے کے لیے فوج میں ایک نئی خصوصی یونٹ تشکیل دی ہے۔
عبرانی اخبار’’ہارٹز‘‘ کے مطابق ’’سائیوان‘‘ نامی فوجی یونٹ کی تشکیل کا اہم مقصد کیمیائی ہتھیاروں کی تلاش اور ان کا سراغ لگا کراُنہیں تلف کرنے کے آپریشنز ترتیب دینا ہے۔ یہ یونٹ کے کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کے پس منظرمیں تشکیل دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق کیمیائی ہتھیاروں کی تشکیل کے بعد کیمیائی مواد کی چھان بین کرنے والے فوجی اہلکاروں کےپہلے گروپ کو عالمی سطح کی تربیت فراہم کرنے کے بعد انہیں مختلف یونٹوں میں تعینات کردیا گیا ہے جب کہ دوسرے گروپ کو آئندہ سال اگست میں تربیت مکمل کرنے کے بعد فوج میں شامل کیا جائے گا۔
جن فوجیوں کوخصوصی تربیت دی گئی ہے وہ کیمیائی مواد سے متاثرہ مقامات میں آپریشنل کارروائیاں کرنے اور کیمیائی اور حیاتیاتی حملوں کو ناکام بنانے کی صلاحیت کی حامل ہوگی۔