فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہررام اللہ کے قریب اسرائیلی فوج نے تین فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیے جانے کے وقت وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عتصیون جیل میں ڈالے گئے تین فلسطینی بچوں کو صہیونی فوج نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض فورسز نے تین فلسطینی بچوں یزن نبیہ دیریہ، محمد ایمن طقاطقہ اور ابراہیم جبریل طقاطقہ کو ان کے گھروں میں گرفتاری کے وقت وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ تینوں بچوں کی عمریں 16 سال بیان کی جاتی ہیں۔